ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق لیبیا کی عبوری کونسل کے نمائندے منصور سیف النصر نے اعلان کیا ہے کہ کئی مرکزی شہروں میں لیبیا کے ڈکٹیٹر قذافی کے ایجنٹوں کے خلاف انقلابیوں کی کامیابی کے پیش نظر جلد ہی جنوبی لیبیا کےتمام علاقے آزاد ہوجائيں گے اور انقلابی ماہ مبارک رمضان کے آخر تک پوری طرح کامیاب ہو جائيں گے۔ منصور سیف النصر نے مزید کہا کہ انقلابیوں نے طرابلس کے مغرب میں چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر الزوایہ پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اس کے نتیجےمیں دارالحکومت پر کنٹرول کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔دوسری جانب لیبیا کے انقلابیوں نے اس ملک کے ایک اعلی سیکورٹی عہدیدار کو زاویہ میں گرفتار کر لیا ہےشہر زاویہ میں لیبیا کی قومی عبوری کونسل کے رکن عبداللہ محمد نے اعلان کیا ہے کہ انقلابیوں نے اہم شہر زاویہ پر کنٹرول کے بعد ملک کی داخلی سیکورٹی کے ادارے کے سربراہ جنرل خلیفہ الضو کو گرفتار کر لیا ہے۔شہرزاویہ طرابلس سےچالیس کلومیٹرکےفاصلےپرواقع ہے اور یہاں لیبیا کی سب سےبڑی آئل ریفائنری ہے۔قذافی حکومت گرانےکےلئےطرابلس کی جانب پیشقدمی مسلسل جاری ہے۔............
/169